صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: دیتوں کے بیان میں
The Book of Ad-Diyait (Blood - Money)
25. بَابُ جَنِينِ الْمَرْأَةِ:
25. باب: عورت کے پیٹ کا بچہ جو ابھی پیدا نہ ہوا ہو۔
(25) Chapter. The foetus (that is inside the uterus) of a (pregnant) woman.
حدیث نمبر: 6908
Save to word مکررات اعراب English
قال: ائت من يشهد معك على هذا، فقال محمد بن مسلمة: انا اشهد على النبي صلى الله عليه وسلم بمثل هذا".قَالَ: ائْتِ مَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ عَلَى هَذَا، فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ: أَنَا أَشْهَدُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ هَذَا".
عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس پر اپنا کوئی گواہ لاؤ۔ چنانچہ محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ کیا تھا۔

Umar said, "Present a witness to testify your statement." Muhammad bin Maslama said, "I testify that the Prophet gave such a judgment."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 83, Number 42

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6908 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6908  
حدیث حاشیہ:
(1)
بچہ جب تک عورت کے پیٹ میں ہو تو اسے جنین کہا جاتا ہے کیونکہ وہ نگاہوں سے پوشیدہ ہوتا ہے اور بچہ جنم دے تو اسے ولد کہتے ہیں۔
اگر مردہ پیدا ہو تو اسے سقط کہتے ہیں۔
عورت کے پیٹ سے مردہ بچہ گرا دینے کو بھی املاص کہا جاتا ہے۔
(2)
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
فقہاء نے غلام یا کنیز کے وجوب میں یہ شرط لگائی ہے کہ جنین ماں کے پیٹ سے مردہ برآمد ہو اور اگر زندہ نکلے گا تو اس میں قصاص یا دیت واجب ہوگی۔
(فتح الباري: 313/12)
اگر جنین، ماں کی موت کے بعد مردہ نکلے تو مارنے والے پر ماں کی دیت اور جنین کا غلام یا لونڈی کا ادا کرنا واجب ہے۔
اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ ماں کی موت کے بعد مردہ پیدا ہو یا اس کی زندگی میں مردہ نکلے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6908   



http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.