موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْجَامِعِ
کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں
69. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَيْعَةِ
بیعت کا بیان
حدیث نمبر: 1803
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ بَايَعْنَهُ عَلَى الْإِسْلَامِ، فَقُلْنَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ لَا نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا نَسْرِقَ وَلَا نَزْنِيَ، وَلَا نَقْتُلَ أَوْلَادَنَا، وَلَا نَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ نَفْتَرِيهِ بَيْنَ أَيْدِينَا وَأَرْجُلِنَا، وَلَا نَعْصِيَكَ فِي مَعْرُوفٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ"، قَالَتْ: فَقُلْنَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا، هَلُمَّ نُبَايِعْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ، إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ، أَوْ مِثْلِ قَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ"
حضرت اُمیمہ بنت رقیقہ سے روایت ہے کہ اس نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی بہت سی عورتوں میں جو بیعت کرنے کو آئی تھیں دین اسلام پر، ان عورتوں نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرتی ہیں اس بات پر کہ شریک نہ کریں گی ساتھ اللہ کے کسی چیز کو، اور نہ چوری کریں گی، اور نہ زنا کریں گی، اور نہ اپنی اولاد کو ماریں گی، اور نہ بہتان باندھیں گی اپنی اپنی طرف سے کسی پر، اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کریں گی شرع کے کام میں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (کمالِ شفقت اور محبت سے) فرمایا: ”جہاں تک تمہاری طاقت یا قدرت ہے۔“ وہ عورتیں بولیں: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ اور اس کا رسول ہم پر زیادہ شفقت رکھتا ہے خود ہم سے۔ آیئے ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہاتھ ملائیں۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔ میرا کہہ دینا سو عورتوں سے ایسا ہے جیسا کہ ایک عورت سے۔“
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4553، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7039، 7041، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4195، 4186، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7756، 7765، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1597، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2874، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16665، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27548،، والحميدي فى «مسنده» برقم: 344، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9826، فواد عبدالباقي نمبر: 55 - كِتَابُ الْبَيْعَةِ-ح: 2»