Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْجَامِعِ
کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُتَحَابِّينَ فِي اللّٰهِ
اللہ کے واسطے دوستی رکھنے والوں کا بیان
حدیث نمبر: 1737
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَوْ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَبْعَةٌ يُظِلُّهُمُ اللَّهُ فِي ظِلِّهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ: إِمَامٌ عَادِلٌ، وَشَابٌّ نَشَأَ فِي عِبَادَةِ اللَّهِ، وَرَجُلٌ قَلْبُهُ مُعَلَّقٌ بِالْمَسْجِدِ إِذَا خَرَجَ مِنْهُ حَتَّى يَعُودَ إِلَيْهِ، وَرَجُلَانِ تَحَابَّا فِي اللَّهِ اجْتَمَعَا عَلَى ذَلِكَ وَتَفَرَّقَا، وَرَجُلٌ ذَكَرَ اللَّهَ خَالِيًا فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ، وَرَجُلٌ دَعَتْهُ ذَاتُ حَسَبٍ وَجَمَالٍ فَقَالَ: إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَأَخْفَاهَا حَتَّى لَا تَعْلَمَ شِمَالُهُ مَا تُنْفِقُ يَمِينُهُ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ یا سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات شخص جن کو اللہ تعالیٰ اپنے سائے میں رکھے گا، جس دن اس کے سائے کے سوا اور کوئی سایہ نہ ہوگا (یعنی قیامت کے دن) ایک تو منصف حاکم، دوسرے وہ جوان جو جوانی کی اُمنگ ہی سے خدا کی بندگی میں مشغول ہوں، تیسرے وہ مرد جس کا دل مسجد میں لگا رہے جب کہ نکلے پھر آنے تک (یعنی نکلنے سے داخل ہونے تک)، چوتھے وہ دو مرد جو خدا کے واسطے آپس میں محبت رکھتے ہیں تو اسی پر اور جدا ہوتے ہیں تو اسی پر، پانچویں وہ مرد جس نے خدا کو یاد کیا تنہائی میں، دونوں آنکھوں سے اس کے آنسو بہہ نکلے، چھٹے وہ مرد جس کو شریف خوبصورت عورت نے بد فعلی کے لئے بلایا، وہ بولا: مجھے خوف ہے اللہ کا جو پالنے والا ہے سارے جہان کا، ساتویں وہ مرد جس نے خیرات کی چھپا کر یہاں تک کہ جو داہنے ہاتھ سے دیا بائیں ہاتھ کو اس کی خبر نہیں ہوئی۔

تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 660، 1423، 6479، 6806، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1031، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4486، 7338، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5382، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 5890، 11798، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2391، 2391 م، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5067، 7930، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9663، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2584، والبزار فى «مسنده» برقم: 8182، فواد عبدالباقي نمبر: 51 - كتابُ الشَّعَرِ-ح: 14»