Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْجَامِعِ
کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں
36. بَابُ الرُّقْيَةِ مِنَ الْعَيْنِ
نظر کے منتر کا بیان
حدیث نمبر: 1708
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ بَيْتَ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي الْبَيْتِ صَبِيٌّ يَبْكِي، فَذَكَرُوا لَهُ أَنَّ بِهِ الْعَيْنَ، قَالَ عُرْوَةُ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَا تَسْتَرْقُونَ لَهُ مِنَ الْعَيْنِ"
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُم المؤمنین سیدنا اُم سلمہ رضی اللہ عنہا کے مکان میں گئے، اور گھر میں ایک لڑکا رو رہا تھا، لوگوں نے کہا: اس کو نظر لگ گئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: منتر کیوں نہیں کرتے اس کے لئے۔

تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5739، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2197، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24058، فواد عبدالباقي نمبر: 50 - كِتَابُ الْعَيْنِ-ح: 4»