Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْجَامِعِ
کتاب: مختلف ابواب کے بیان میں
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغَضَبِ
غضب (غصہ) کے بیان میں
حدیث نمبر: 1638
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عَلِّمْنِي كَلِمَاتٍ أَعِيشُ بِهِنَّ وَلَا تُكْثِرْ عَلَيَّ فَأَنْسَى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَغْضَبْ"
حضرت حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف سے روایت ہے کہ ایک شخص آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور بولا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے چند باتیں بتا دیجئے جن سے میں نفع اٹھاؤں، اور بہت باتیں نہ بتانا میں بھول جاؤں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو غصّہ مت کیا کر۔

تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 23951، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25895، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20286، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20335، فواد عبدالباقي نمبر: 47 - كِتَابُ حُسْنِ الْخَلُقِ-ح: 11»