Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الرَّهْنِ
کتاب: گروی رکھنے کے بیان میں
24. بَابُ مَا لَا يَجُوزُ مِنَ النُّحْلِ
جو ہبہ درست نہیں اس کا بیان
حدیث نمبر: 1453
وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: إِنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ كَانَ نَحَلَهَا جَادَّ عِشْرِينَ وَسْقًا مِنْ مَالِهِ بِالْغَابَةِ، فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ، قَالَ:" وَاللَّهِ يَا بُنَيَّةُ، مَا مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَحَبُّ إِلَيَّ غِنًى بَعْدِي مِنْكِ، وَلَا أَعَزُّ عَلَيَّ فَقْرًا بَعْدِي مِنْكِ، وَإِنِّي كُنْتُ نَحَلْتُكِ جَادَّ عِشْرِينَ وَسْقًا، فَلَوْ كُنْتِ جَدَدْتِيهِ وَاحْتَزْتِيهِ كَانَ لَكِ، وَإِنَّمَا هُوَ الْيَوْمَ مَالُ وَارِثٍ، وَإِنَّمَا هُمَا أَخَوَاكِ وَأُخْتَاكِ، فَاقْتَسِمُوهُ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ". قَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ: يَا أَبَتِ، وَاللَّهِ لَوْ كَانَ كَذَا وَكَذَا لَتَرَكْتُهُ، إِنَّمَا هِيَ أَسْمَاءُ فَمَنِ الْأُخْرَى؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ:" ذُو بَطْنِ بِنْتِ خَارِجَةَ أُرَاهَا جَارِيَةً"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے باپ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان کو ہبہ کئے تھے کھجور کے درخت، جن میں سے بیس وسق کھجور نکلتی تھی، اپنے باغ میں سے جو غابہ میں تھے (غابہ ایک موضع ہے شام کی راہ میں)۔ جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات ہونے لگی، انہوں نے کہا: اے بیٹی! کوئی آدمی ایسا نہیں ہے جس کا مالدار رہنا مجھے پسند ہو بعد اپنے تجھ سے زیادہ، اور نہ کسی آدمی کا مفلس رہنا نا پسند ہے مجھ کو بعد اپنے تجھ سے زیادہ، میں نے تجھے بیس وسق کھجور کے درخت ہبہ کیے تھے، اگر تو ان درختوں سے کھجور کاٹتی اور ان پر قبضہ کر لیتی تو وہ تیرا مال ہو جاتا، اب تو وہ سب وارثوں کا مال ہے، اور وارث کون ہیں، دو بھائی ہیں تمہارے (عبدالرحمٰن اور محمد) اور دو بہنیں ہیں، تو بانٹ لینا اس کو کتاب اللہ کے موافق۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے میرے باپ قسم اللہ کی! اگر بڑے سے بڑا مال ہوتا تو میں اس کو چھوڑ دیتی، لیکن میں حیران ہوں (ایک بہن تو میری اسماء ہے) اور دوسری بہن کون ہے؟ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ جو (حبیبہ) بنت خارجہ کے پیٹ میں ہے، میں اس کو لڑکی سمجھتا ہوں۔

تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11948، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 3761، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16507، 16508، 16512، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 20506، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5844، 5845، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 40»