موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ
کتاب: مساقاۃ کے بیان میں
2. بَابُ الشَّرْطِ فِي الرَّقِيقِ فِي الْمُسَاقَاةِ
غلاموں کی خدمت کی شرط کرنا مساقات میں
قَالَ مَالِكٌ: وَلَا يَجُوزُ لِلَّذِي سَاقَى أَنْ يَشْتَرِطَ عَلَى رَبِّ الْمَالِ رَقِيقًا يَعْمَلُ بِهِمْ فِي الْحَائِطِ. لَيْسُوا فِيهِ حِينَ سَاقَاهُ إِيَّاهُ.
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ زمین کے مالک کو یہ درست نہیں کہ جو غلام پہلے سے باغ میں مقرر تھے ان میں سے کسی غلام کے نکال لینے کی شرط مقرر کرے، بلکہ اگر کسی غلام کو نکالنا چاہے تو مساقات کے اول نکال لے، اسی طرح اگر کسی کو شریک کرنا چاہے تو مساقات کے اول شریک کر لے، بعد اس کے مساقات کرے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 33 - كِتَابُ الْمُسَاقَاةِ-ح: 3»