اعمش نے (ابو وائل) شقیق سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: جب ہم نماز میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھتے تھے .... (آگے) منصور کی حدیث کی طرح (ہے) اور کہا: ” اس کے بعد دعا کا انتخاب کر لے۔“
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ جب ہم نماز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھتے، آگے منصور کی روایت کی طرح بیان کیا اور آخر میں کہا، ثُمَّ یَتَخَیَّرُ بَعْدَهُ مِنَ الدُّعاَءِ، بعد میں دعا کا انتخاب کر لے۔