صحيح مسلم
كِتَاب الصَّلَاةِ
نماز کے احکام و مسائل
11. باب وُجُوبِ قِرَاءَةِ الْفَاتِحَةِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ وَإِنَّهُ إِذَا لَمْ يُحْسِنِ الْفَاتِحَةَ وَلاَ أَمْكَنَهُ تَعَلُّمُهَا قَرَأَ مَا تَيَسَّرَ لَهُ مِنْ غَيْرِهَا:
باب: ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کا وجوب، اور جو شخص سورہ فاتحہ نہ پڑھ سکتا ہو، اس کے لیے قرآن میں اس کے علاوہ جو آسان ہو اس کوپڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 877
وحَدَّثَنَاه إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَزَادَ، فَصَاعِدًا.
۔ زہری کے ایک اور شاگرد معمر نے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی اور یہ اضافہ کیا: ” (فاتحہ) اور اس کے بعد (قرآن کا کچھ حصہ۔)“
امام صاحب نے مذکورہ بالا روایت ایک اور سند سے بیان کی اور اس میں اتنا اضافہ کیا، ”پس اس سے زائد۔“
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 877 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 877
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
مقتدی جہری قرآءت کے وقت صرف فاتحہ پڑھے گا اور امام و منفرد زائد پڑھیں گے،
اور جن رکعتوں میں قراءت بلند نہیں اور سری نمازیں ان میں مقتدی بھی زائد قرآءت کر سکے گا۔
تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 877