موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْمُدَبَّرِ
کتاب: مدبر کے بیان میں
1. بَابُ الْقَضَاءِ فِي وَلَدِ الْمُدَبَّرِ
مدبرہ کی اولاد کا بیان
قَالَ مَالِكٌ: الْأَمْرُ عِنْدَنَا فِيمَنْ دَبَّرَ جَارِيَةً لَهُ. فَوَلَدَتْ أَوْلَادًا بَعْدَ تَدْبِيرِهِ إِيَّاهَا. ثُمَّ مَاتَتِ الْجَارِيَةُ قَبْلَ الَّذِي دَبَّرَهَا: إِنَّ وَلَدَهَا بِمَنْزِلَتِهَا. قَدْ ثَبَتَ لَهُمْ مِنَ الشَّرْطِ مِثْلُ الَّذِي ثَبَتَ لَهَا. وَلَا يَضُرُّهُمْ هَلَاكُ أُمِّهِمْ. فَإِذَا مَاتَ الَّذِي كَانَ دَبَّرَهَا فَقَدْ عَتَقُوا، إِنْ وَسِعَهُمُ الثُّلُثُ.
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو شخص اپنی لونڈی کو مدبر کرے، بعد اس کے اس کی اولاد پیدا ہو، پھر وہ لونڈی مولیٰ کے سامنے مر جائے، تو اس کی اولاد اپنی ماں کی طرح مدبر رہے گی، جب مولیٰ مر جائے گا اور تہائی مال میں گنجائش ہو تو آزاد ہو جائے گی۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 40 - كِتَابُ الْمُدَبَّرِ-ح: 1»