موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْحَجِّ
کتاب: حج کے بیان میں
31. بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ أُحْصِرَ بِعَدُوٍّ
احصار کا بیان
قَالَ مَالِك: فَهَذَا الْأَمْرُ عِنْدَنَا فِيمَنْ أُحْصِرَ بِعَدُوٍّ، كَمَا أُحْصِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ ۱؎ فَأَمَّا مَنْ أُحْصِرَ بِغَيْرِ عَدُوٍّ، فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ دُونَ الْبَيْتِ ۲؎
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک جس کو دشمن کی وجہ سے احصار ہو اس کا یہی حکم ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب نے کیا۔
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: جو سوائے دشمن کے اور کسی وجہ سے رُک جائے وہ حلال نہ ہوگا، بدون بیت اللہ جاتے ہوئے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 99»