موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الزَّكَاةِ
کتاب: زکوٰۃ کے بیان میں
20. بَابُ زَكَاةِ الْحُبُوبِ وَالزَّيْتُونِ
غلوں اور زیتون کی زکوٰۃ کا بیان
قَالَ مَالِك: فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ سورة الأنعام آية 141 أَنَّ ذَلِكَ الزَّكَاةُ، وَقَدْ سَمِعْتُ مَنْ يَقُولُ ذَلِكَ
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: یہ جو فرمایا اللہ تعالیٰ نے: «﴿وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ﴾ [الأنعام: 141] » یعنی ”دو حق غلے کا وقت کاٹنے کے۔“ مراد اس سے زکوٰۃ ہے، اور میں نے سنا ایک شخص سے جو یہ کہتے تھے۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 559، فواد عبدالباقي نمبر: 17 - كِتَابُ الزَّكَاةِ-ح: 36ق»