Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الزَّكَاةِ
کتاب: زکوٰۃ کے بیان میں
12. بَابُ مَا جَاءَ فِي صَدَقَةِ الْبَقَرِ
گائے بیل کی زکوٰہ کا بیان
وَقَالَ يَحْيَى: قَالَ مَالِك فِي الرَّجُلِ يَكُونُ لَهُ الضَّأْنُ وَالْمَعْزُ: أَنَّهَا تُجْمَعُ عَلَيْهِ فِي الصَّدَقَةِ فَإِنْ كَانَ فِيهَا مَا تَجِبُ فِيهِ الصَّدَقَةُ صُدِّقَتْ، وَقَالَ: إِنَّمَا هِيَ غَنَمٌ كُلُّهَا وَفِي كِتَابِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَفِي سَائِمَةِ الْغَنَمِ إِذَا بَلَغَتْ أَرْبَعِينَ شَاةً شَاةٌ
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: ایک شخص کے پاس بھیڑ اور بکریاں دونوں ہیں، تو سب کو ایک ساتھ گن لیں گے، اگر نصاب کے موافق ہو تو زکوٰۃ ہوگی، کیونکہ بھیڑ بھی بکریوں کے شمار میں ہے، اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی کتاب میں موجود ہے: چرنے والی بکریوں میں ہر چالیس میں ایک بکری ہے۔

تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر:، فواد عبدالباقي نمبر: 17 - كِتَابُ الزَّكَاةِ-ح: 24»