موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الِاعْتِكَافِ
کتاب: اعتکاف کے بیان میں
1. بَابُ ذِكْرِ الِاعْتِكَافِ
باب اعتکاف کا بیان
وَلَا يَعْتَكِفُ فَوْقَ ظَهْرِ الْمَسْجِدِ، وَلَا فِي الْمَنَارِ" يَعْنِي الصَّوْمَعَةَ
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: مسجد کی چھت یا مینار پر اعتکاف کرنا درست نہیں ہے۔ کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: جس شخص کو اعتکاف کرنا کسی جگہ منظور ہو تو قبل غروبِ آفتاب کے وہاں داخل ہو جائے تاکہ جس رات اس کو اعتکاف کرنا منظور ہے وہ پوری ہاتھ آئے۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 641، فواد عبدالباقي نمبر: 19 - كِتَابُ الِاعْتِكَافِ-ح: 3»