موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الِاعْتِكَافِ
کتاب: اعتکاف کے بیان میں
1. بَابُ ذِكْرِ الِاعْتِكَافِ
باب اعتکاف کا بیان
قَالَ مَالِك: لَا يَأْتِي الْمُعْتَكِفُ حَاجَتَهُ وَلَا يَخْرُجُ لَهَا، وَلَا يُعِينُ أَحَدًا إِلَّا أَنْ يَخْرُجَ لِحَاجَةِ الْإِنْسَانِ، وَلَوْ كَانَ خَارِجًا لِحَاجَةِ أَحَدٍ لَكَانَ أَحَقَّ مَا يُخْرَجُ إِلَيْهِ عِيَادَةُ الْمَرِيضِ، وَالصَّلَاةُ عَلَى الْجَنَائِزِ وَاتِّبَاعُهَا
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص اعتکاف کرے وہ کسی کام کو نہ نکلے، اور نہ جائے اور نہ مدد کرے کسی کی، مگر حاجتِ ضروری کے واسطے نکلے، اور اگر معتکف کو کسی کام کے لیے نکلنا درست ہوتا تو چاہیے تھا کہ بیمار پرسی یا نمازِ جنازہ یا دفن کے واسطے نکلنا درست ہوتا۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 640، فواد عبدالباقي نمبر: 19 - كِتَابُ الِاعْتِكَافِ-ح: 2»