Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْجُمُعَةِ
کتاب: جمعہ کے بیان میں
1. بَابُ الْعَمَلِ فِي غُسْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
جمعہ کے دن غسل کا بیان
قَالَ مَالِك: مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوَّلَ نَهَارِهِ وَهُوَ يُرِيدُ بِذَلِكَ غُسْلَ الْجُمُعَةِ، فَإِنَّ ذَلِكَ الْغُسْلَ لَا يَجْزِي عَنْهُ حَتَّى يَغْتَسِلَ لِرَوَاحِهِ، وَذَلِكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ"
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس شخص نے غسل کر لیا جمعہ کے روز صبح کے وقت اور نیت کی اس نے غسلِ جمعہ کی تو یہ غسل کافی نہ ہوگا یہاں تک کہ غسل کرے نماز کو جاتے وقت کیونکہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی تم میں سے نمازِ جمعہ کا ارادہ کرے تو غسل کرے۔

تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 215، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 5»