موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ وُقُوْتِ الصَّلَاةِ
کتاب: اوقات نماز کے بیان میں
3. بَابُ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاَةِ
اس شخص کا بیان جس نے ایک رکعت پائی
حدیث نمبر: 16
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، كَانَا يَقُولَانِ: " مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ السَّجْدَةَ"
امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے پہنچا سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیّدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے کہ وہ دونوں فرماتے تھے: جس نے رکوع پایا تو اس نے سجدہ پا لیا۔
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 16، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2582، 580، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2626، والبزار فى «مسنده» برقم: 6022، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3355، 3374، والطبراني فى «الصغير» برقم: 562، شركة الحروف نمبر: 15، فواد عبدالباقي نمبر: 1 - كِتَابُ وُقُوتِ الصَّلَاةِ-ح: 17» شیخ سلیم ہلالی اور شیخ احمد علی سلیمان نے انقطاع کی وجہ سے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ کی حدیث نمبر 16 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم، فوائد، موطا امام مالک : 16
فائدہ:
یعنی رکوع میں شمولیت سے پوری رکعت شمار ہو گی لیکن یہ روایت منقطع اور ضعیف ہے۔
موطا امام مالک از ابو سمیعہ محمود تبسم، حدیث/صفحہ نمبر: 16