Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند الحميدي
أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر 1321
حدیث نمبر: 1321
1321 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فِي كَسْبِ الْحَجَّامِ: «اعْلِفْهُ النَّاضِحَ»
1321- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگانے والے کی آمد ن کے بارے میں فرمایا ہے: تم اس سے اپنے اونٹ کو چارا کھلا دو۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح على شرط مسلم، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 14511، 15311، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2114، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6038»

مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1321 کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1321  
فائدہ:
پچھنے لگانے کی اجرت نہیں لینی چاہیے، اس حدیث میں ہے کہ اگر کوئی اجرت دے تو اونٹوں کو کھلا دی جائے، لیکن پیچھے حدیث گزرچکی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود سینگی (پچھنے) لگانے والے کو اجرت دی تھی۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1319