صحيح مسلم
كِتَاب الطَّهَارَةِ
طہارت کے احکام و مسائل
32. باب حُكْمِ الْمَنِيِّ:
باب: منی کا حکم۔
حدیث نمبر: 673
وحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، وَابْنُ أَبِي زَائِدَةَ كلهم، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، أَمَّا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ فَحَدِيثُهُ، كَمَا قَالَ ابْنُ بِشْرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَغْسِلُ الْمَنِيَّ "، وَأَمَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَعَبْدُ الْوَاحِدِ، فَفِي حَدِيثِهِمَا، قَالَتْ: " كُنْتُ أَغْسِلُهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
عبدالواحد بن زیاد، ابن مبارک اور ابن ابی زائدہ نے عمرو بن میمون سے سابقہ سندکے ساتھ یہی حدیث بیان کی، البتہ ابن ابی زائدہ کی حدیث کے الفاظ ابن بشر کی طرح (یہ) ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منی (خود) دھوتے تھے جبکہ ابن مبارک اور عبد الواحد کی حدیث میں اس طرح ہے کہ عائشہؓ نے کہا: میں اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے دھوتی تھی۔
امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ سے روایت بیان کرتے ہیں، ابن ابی زائدہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منی دھوتے تھے لیکن ابن مبارک اور عبدالواحد کی حدیث میں ہے، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں میں اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے دھوتی تھی۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»