Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر 1237
حدیث نمبر: 1237
1237 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ جُدْعَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: أَهْدَي أُكَيْدِرُ دَوْمَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جُبَّةً، فَتَعَجَّبَ النَّاسُ مِنْ حُسْنِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَمَنَادِيلُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنْهَا»
1237- سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دومہ کے حکمران اکیدر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک جبہ تحفے کے طور پر بھیجا تو لوگوں کو وہ بہت پسند آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے زیادہ بہتر ہیں۔


تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، غير أن الحديث متفق عليه، فقد أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2615، 3248، 3802، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2072، 2468، 2468، 2469، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7036، 7037، 7038، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5317، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9541، 9544، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4047، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1723، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6188، 6189، 18855، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12276، 12407، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3112، 3225، 3980»

مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1237 کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1237  
فائدہ:
اس حدیث میں سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے جنتی رومال کا ذکر ہے، اس سے معلوم ہوا کہ بعض جنتیوں کو رومال بھی دیے جائیں گے، سبحان اللہ۔
ہدیہ قبول کر لینا چاہیے، خواہ دینے والا مسلمان ہو یا غیر مسلم۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1235