Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند الحميدي
بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات
حدیث نمبر 1180
حدیث نمبر: 1180
1180 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْخُرَاسَانِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُخَرِّبُ الْكَعْبَةَ ذُو السُّوَيْقَتَيْنِ مِنَ الْحَبَشَةِ»
1180- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: حبشہ سے تعلق رکھنے والا ذوسویقتین خانہ کعبہ کو ڈھا دے گا۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1591، 1596، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2909 وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6751، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2904، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3873، 11087، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8790، 8791، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8209، 9529»

مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1180 کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1180  
فائدہ:
قیامت کی نشانیاں دو طرح کی ہوتی ہیں، صغریٰ، کبریٰ، یعنی چھوٹی اور بڑی، چھوٹی نشانیاں تو بے شمار واقع ہو چکی ہیں، اور کچھ بڑی نشانیاں ہیں، جیسے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا نزول، خروج دجال وغیرہ، ان میں سے ایک یہ ہے کہ چھوٹی چھوٹی پنڈلیوں والاحبشی کعبۃ اللہ کو منہدم کر دے گا۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1178