Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند الحميدي
جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات
حدیث نمبر 1089
حدیث نمبر: 1089
1089 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ، وَزَادَ فِيهِ: «وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ»
1089-یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں۔ تم اپنے زیر کفالت لوگوں سے خرچ کا آغاز کرو۔


تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وانظر الحديث السابق»

مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 1089 کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1089  
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ صدقہ وخیرات سب سے پہلے ان کو دینا چاہیے جن کا نان و نفقہ اس کے ذمے ہو، بعض لوگ اپنے اقرباء کو چھوڑ دیتے ہیں اور غلط قسم کے لوگوں تک صدقہ پہنچاتے ہیں، اس میں ان کی نیت بھی درست نہیں ہوتی، الا من رحم ربی۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1087