مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر 992
حدیث نمبر: 992
992 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا دَاوُدُ بْنُ شَابُورَ، وَحُمَيْدٌ الْأَعْرَجُ، وَابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: ﴿ وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ﴾، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرَي مِنْ خَلْفِهِ فِي الصَّلَاةِ كَمَا يَرَي مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ»
992-مجاہد اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں۔ وَ «تَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ» (26-الشعراء:219)”اور تمہیں سجدہ کرنے والوں میں پھیرتا ہے“۔
مجاہد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے دوران اپنے پیچھے بھی اسی طرح دیکھ لیتے تھے، جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سامنے کی طرف دیکھ لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح إلى مجاهد، وهو موقوف عليه، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» 3676»
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 992 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:992
فائدہ:
تقدم شرحه: 990، نیز اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی عملی تفسیر تھے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 991