مسند الحميدي
حَدِيثَا يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر 893
حدیث نمبر: 893
893 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ أَبِي الْهَيْثَمِ الْكُوفِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، يَقُولُ: «سَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوسُفَ»
893- سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام ”یو سف“ رکھا تھا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16666، 16667، 16669، 24359، 24360، 24361، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 339، والطبراني فى "الكبير" برقم: 729، 730، 731، 733، 734»
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 893 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:893
فائدہ:
بچے کی پیدائش پر کسی معزز انسان کوحق دینا چاہیے کہ وہ بچے کا اچھا سا نام رکھے۔ انبیاء و رسولوں علیہم السلام کے نام پر نام رکھنا مسنون ہے، اور سب سے اچھے نام”عبداللہ اور عبدالرحمن“ ہیں، افسوس کہ برے نام آج کل عام ہو رہے ہیں، جن پر خاص توجہ کی ضرورت ہے، اور ان کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 892