Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح مسلم
كِتَاب الطَّهَارَةِ
طہارت کے احکام و مسائل
18. باب النَّهْيِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ:
باب: دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 614
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْخَلَاءَ، فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ ".
ہشام دستوائی نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہو ں نے عبد اللہ بن ابی قتادہ سے، انہوں نے اپنے باپ (ابو قتادہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی بیت الخلا میں داخل ہو تو اپنا عضو خاص اپنے دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے
عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے باپ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی بیت الخلاء میں داخل ہو، تو اپنا عضو مخصوص اپنے دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے (اس کو ہاتھ نہ لگائے)۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»