Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند الحميدي
أَحَادِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما سے منقول روایات
حدیث نمبر 618
حدیث نمبر: 618
618 - قَالَ سُفْيَانُ: وَحَدَّثَنَا مُجَمِّعُ بْنُ يَحْيَي الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ
618-یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 612، 613، 914، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 414، 415، 416، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1684، 1687، 1688، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 674، 675، 676، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1650، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1958، 1959، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17103»

مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 618 کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:618  
فائدہ:
ان احادیث میں اذان کے جواب کا ذکر ہے، جس طرح اذان کے الفاظ ہیں، انھی کی مثل اذان کا جواب ہے، جس طرح مؤذن کہتا ہے اسی طرح سامع بھی کہے، صرف «حي على الفلاح، حي على الصلاة» کے جواب میں «لا حول ولا قوة الا بالله» کہے، اس طرح «الصلاة خير من النوم» کے جواب میں بھی یہی الفاظ کہے۔
جب مؤذن «أشهد أن محمدا رسول الله» کہے تو اس کے جواب میں بھی یہی الفاظ دہراۓ جائیں گے، بعض لوگ لفظمحمد کے بعد «صلى الله عليه وسلم» کہتے ہیں، پورا جملہ نہیں دہراتے جو کہ درست نہیں ہے، اور اذان کے انتقام پر یہ دعا پڑھنی چاہیے: «اللهم رب هذه الدعوة التامة۔۔۔» ‏‏‏‏ [صحيح البخاري: 614]
بعض لوگ اذان کے جواب میں لاپروائی سے کام لیتے ہیں، حالانکہ اس کی بہت زیادہ فضیلت وارد ہوئی ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 618