اعمش کے ایک اور شاگرد سفیان نے ان سے اور منصور سے، ان دونوں نے ابراہیم سے، انہوں نے عبد الرحمن بن یزید سے، انہوں نے حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: مشرکوں نے ہم سے کہا: میں دیکھتا ہوں کہ تمہارا ساتھی (ہر چیز سکھاتا ہے یہاں تک کہ تمہیں قضائے حاجت کا طریقہ بھی سکھاتا ہے۔ تو سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، انہوں ہمیں منع فرمایا ہے کہ ہم میں کوئی اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرے یا قبلے کی طرف منہ کرے اور آپ نے ہمیں گوبر اور ہڈی (سے استنجاکرنے) سے روکا ہے اور آپ نے یہ بھی فرمایا ہے: ”تم میں سے کوئی تین پتھروں سے کم کے ساتھ استنجا نہ کرے۔“
حضرت سلمان ؓ سے روایت ہے، کہ ہمیں (بعض) مشرکوں نے کہا: میرا خیال ہے، تمھارا ساتھی تمھیں ہر چیز سکھاتا ہے یہاں تک کہ تمھیں قضائے حاجت کا طریقہ بھی بتاتا ہے، تو اس (سلمانؓ) نے کہا: ہاں! انھوں نے ہمیں منع فرمایا ہے کہ ہم میں سے کوئی اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرے، یا قبلہ کی طرف منہ کرے، اور آپ نے ہمیں گوبر اور ہڈی کے استعمال سے روکا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”کہ تم میں سے کوئی تین پتھروں سے کم سے استنجا نہ کرے۔“