مسند الحميدي
أَحَادِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر 141
حدیث نمبر: 141
141 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَا أُحْصِي يَسْتَاكُ وَهُوَ صَائِمٌ»
141- عبداللہ بن عامر اپنے والدکا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے بے شمار مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کے دوران مسواک کرتے ہوئے دیکھا۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:7193، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 15918»
مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 141 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:141
فائدہ:
روزے کی حالت میں مسواک کرنا درست ہے۔ روزے دار دن کے کسی بھی حصے میں مسواک کر سکتا ہے۔ اگرچہ یہ روایت ضعیف ہے۔
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 141