مسند احمد
مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ
0
1269. حَدِيثُ أُمِّ مَعْقِلٍ الْأَسَدِيَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
0
حدیث نمبر: 27286
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ , وَحَجَّاجٌ , قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ , عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ , قَالَ: أَرْسَلَ مَرْوَانُ إِلَى أُمِّ مَعْقِلٍ الْأَسَدِيَّةِ يَسْأَلُهَا عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ , فَحَدَّثَتْهُ أَنَّ زَوْجَهَا جَعَلَ بَكْرًا لَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ , وَأَنَّهَا أَرَادَتْ الْعُمْرَةَ , فَسَأَلَتْ زَوْجَهَا الْبَكْرَ , فَأَبَى فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَأَمَرَهُ , أَنْ يُعْطِيَهَا، وَقَالَ النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَجُّ وَالْعُمْرَةُ مِنْ سَبِيلِ اللَّهِ" , وَقَالَ: " عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً، أَوْ تُجْزِئُ حَجَّةً".
مروان کا وہ قاصد ”جسے مروان نے حضرت ام معقل رضی اللہ عنہا کی طرف بھیجا تھا“ کہتا ہے کہ حضرت ام معقل رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ابومعقل رضی اللہ عنہ کے پاس ایک جوان اونٹ تھا، انہوں نے اپنے شوہر سے وہ مانگا تاکہ اس پر عمرہ کر آئیں تو انہوں نے کہا تم تو جانتی ہو کہ میں نے اسے اللہ کے راستہ میں وقف کر دیا ہے، ام معقل رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھ پر حج فرض ہے اور ابومعقل رضی اللہ عنہ کے پاس ایک جوان اونٹ ہے (لیکن یہ مجھے دیتے نہیں ہیں)۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اونٹ اسے حج پر جانے کے لئے دے دو کیونکہ وہ بھی اللہ ہی کی راہ ہے“ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کرنا تمہارے حج کی طرف سے کافی ہو جائے گا۔“
حكم دارالسلام: قوله : عمرة فى رمضان تعدل حجة صحيح لغيره، وهذا إسناد مختلف فيه ألوانا