مسند احمد
مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ
0
1263. حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 27254
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ , أَنَّ سُوَيْدَ بْنَ قَيْسٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى يَوْمًا، فَسَلَّمَ وَانْصَرَفَ، وَقَدْ بَقِيَ مِنَ الصَّلَاةِ رَكْعَةٌ، فَأَدْرَكَهُ رَجُلٌ , فَقَالَ: نَسِيتَ مِنَ الصَّلَاةِ رَكْعَةً , فَرَجَعَ , فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ , وَأَمَرَ بِلَالًا , فَأَقَامَ الصَّلَاةَ , فَصَلَّى بِالنَّاسِ رَكْعَةً , فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ النَّاسَ" , فَقَالُوا لِي: أَتَعْرِفُ الرَّجُلَ؟ قُلْتُ: لَا , إِلَّا أَنْ أَرَاهُ , فَمَرَّ بِي، فَقُلْتُ: هُوَ هَذَا , فَقَالُوا: طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت معاویہ بن حدیج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز پڑھائی ابھی ایک رکعت باقی تھی کہ سلام پھیر دیا اور واپس چلے گئے، ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا اور کہنے لگا کہ آپ نماز کی ایک رکعت بھول گئے ہیں، چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم واپس آئے، مسجد میں داخل ہوئے اور بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے اقامت کہی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو وہ ایک رکعت پڑھا دی، میں نے لوگوں کو یہ بات بتائی، تو انہوں نے مجھ سے پوچھا: کیا تم اس آدمی کو پہچانتے ہو؟ میں نے کہا کہ نہیں، البتہ دیکھ کر پہچان سکتا ہوں، اسی دوران وہ آدمی میرے پاس سے گزرا تو میں نے کہا کہ یہ وہی ہے، لوگوں نے بتایا کہ یہ طلحہ بن عبیداللہ ہیں۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح