Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند احمد
مسند النساء
0
1209. حَدِيثُ أُمِّ رُومَانَ أُمِّ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا
0
حدیث نمبر: 27071
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ أُمِّ رُومَانَ ، قَالَتْ: بَيْنَا أَنَا عِنْدَ عَائِشَةَ إِذْ دَخَلَتْ عَلَيْنَا امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَتْ: فَعَلَ اللَّهُ بِابْنِهَا وَفَعَلَ، قَالَتْ عَائِشَةُ: وَلِمَ؟ قَالَتْ: إِنَّهُ كَانَ فِيمَنْ حَدَّثَ الْحَدِيثَ، قَالَتْ: عَائِشَةُ: وَأَيُّ حَدِيثٍ؟ قَالَتْ: كَذَا وَكَذَا، قَالَتْ: وَقَدْ بَلَغَ ذَاكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ، وَبَلَغَ أَبَا بَكْرٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَتْ: فَخَرَّتْ عَائِشَةُ مَغْشِيًّا عَلَيْهَا، فَمَا أَفَاقَتْ إِلَّا وَعَلَيْهَا حُمَّى بِنَافِضٍ , قَالَتْ: فَقُمْتُ فَدَثَّرْتُهَا , قَالَتْ: وَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " مَا شَأْنُ هَذِهِ؟" , قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخَذَتْهَا حُمَّى بِنَافِضٍ، قَالَ:" لَعَلَّهُ فِي حَدِيثٍ تُحُدِّثَ بِهِ؟" , قَالَتْ: فَاسْتَوَتْ لَهُ عَائِشَةُ قَاعِدَةً، فَقَالَتْ: وَاللَّهِ لَئِنْ حَلَفْتُ لَكُمْ، لَا تُصَدِّقُونِي، وَلَئِنْ اعْتَذَرْتُ إِلَيْكُمْ، لَا تَعْذِرُونِي، فَمَثَلِي وَمَثَلُكُمْ، كَمَثَلِ يَعْقُوبَ وَبَنِيهِ، وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ، قَالَتْ: وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: وَأَنْزَلَ اللَّهُ عُذْرَهَا، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ أَبُو بَكْرٍ، فَدَخَلَ، فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَنْزَلَ عُذْرَكِ" , قَالَتْ: بِحَمْدِ اللَّهِ، لَا بِحَمْدِكَ، قَالَتْ: قَالَ لَهَا أَبُو بَكْرٍ: تَقُولِينَ هَذَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَتْ: فَكَانَ فِيمَنْ حَدَّثَ الْحَدِيثَ رَجُلٌ، كَانَ يَعُولُهُ أَبُو بَكْرٍ، فَحَلَفَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ لَا يَصِلَهُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلا يَأْتَلِ أُولُو الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ سورة النور آية 22 إِلَى آخِرِ الْآيَةِ , قَالَ أَبُو بَكْرٍ: بَلَى فَوَصَلَهُ .
حضرت ام رومان رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جو کہ حضرت عائشہ کی والدہ تھیں کہتی ہیں کہ میں اور عائشہ بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک انصاری عورت آکر کہنے لگی، اللہ فلاں کے ساتھ مراد اس کا بیٹا تھا ایسا کرے، میں نے اس سے وجہ پوچھی، تو وہ کہنے لگی کہ میرا بیٹا بھی چہ میگوئیاں کرنے والوں میں شامل ہے، میں نے پوچھا: کیسی چہ میگوئیاں؟ اس نے ساری تفصیل بتا دی، تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا کہ کیا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی یہ باتیں سنی ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں، انہوں نے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی سنی ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں! غش کھا کر گر پڑیں اور انہیں نہایت تیز بخارچڑھ گیا، میں نے انہیں چادریں اوڑھا دیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئے، تو پوچھا کہ اسے کیا ہوا؟ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اسے نہایت تیز بخار چڑھ گیا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید ان باتوں کی وجہ سے جو جاری ہیں، میں نے عرض کیا: جی یا رسول اللہ! اسی دوران عائشہ رضی اللہ عنہا نے سر اٹھایا اور کہا: اگر میں آپ کے سامنے اپنے آپ کو عیب سے پاک کہوں گی تو آپ کو یقین نہیں آ سکتا اور اگر میں ناکردہ گناہ کا آپ کے سامنے اقرار کر دوں (اور اللہ گواہ ہے کہ میں اس سے پاک ہوں) تو آپ مجھ کو سچا جان لیں گے، اللہ کی قسم! مجھے اپنی اور آپ کی مثال سوائے حضرت یعقوب علیہ السلام کے کوئی نہیں ملتی انہوں نے کہا تھا، «فصبر جميل والله المستعان على ما تصفون» جب ان کا عذر نازل ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے اور انہیں اس کی خبر دی، تو وہ کہنے لگیں کہ اس پر میں صرف اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کسی اور کا نہیں۔

حكم دارالسلام: حديث صحيح دون قولها: "فكان فيمن حدث الحديث.." فصحيح من حديث عائشة، وهذا اسناد ضعيف لضعف على بن عاصم