فضل بن سہل نے بتایا، کہا: میں نے معلیٰ رازی سے محمد بن سعید کے بارے میں، جس سے عباد بن کثیر نے روایت کی، پوچھا تو انہوں نے مجھے عیسیٰ بن یونس کے حوالے سے بیان کیا، کہا: میں اس کے دروزاے پر تھا، سفیان اس کے پاس موجود تھے جب وہ باہر نکل گیا تو میں نے ان (سفیان) سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ کذاب ہے۔
فضل بن سہیلؒ بیان کرتے ہیں: میں نے معلیٰ رازیؒ سے محمد بن سعید کے بارے میں پوچھا، جس سے عباد بن کثیر روایت بیان کرتا ہے، تو انھوں نے مجھےعیسیٰ بن یونسؒ سے نقل کیا۔ میں اس کے دروازے پر تھا اور سفیانؒ اس کے پاس حاضر تھے، جب وہ نکلے تو میں نے ان سے (سفیانؒ سے) اس (محمد بن سعید) کے بارے میں دریافت کیا، تو انھوں نے بتایا: ”وہ جھوٹا ہے۔“ (مولانا عبد السّلام بستوی نے اس سے مراد عبادبن کثیر لیا ہے، کہ وہ جھوٹا ہے)