Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند احمد
أَوَّلُ مُسْنَدِ الْبَصْرِيِّينَ
0
821. حَدِيثُ رَجُلٍ مِنْ بَاهِلَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 20323
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي السَّلِيلِ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي مُجِيبَةُ عَجُوزٌ مِنْ بِاهِلَةَ، عَنْ أَبِيهَا أَوْ عَنْ عَمِّهَا , قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ مَرَّةً، فَقَالَ: " مَنْ أَنْتَ؟" قَالَ: أَوَ مَا تَعْرِفُنِي؟ قَالَ:" وَمَنْ أَنْتَ؟" قَالَ: أَنَا الْبَاهِلِيُّ الَّذِي أَتَيْتُكَ عَامَ أَوَّلٍ , قَالَ:" فَإِنَّكَ أَتَيْتَنِي وَجِسْمُكَ وَلَوْنُكَ وَهَيْئَتُك حَسَنَةٌ، فَمَا بَلَغَ بِكَ مَا أَرَى؟" فَقَالَ: إِنِّي وَاللَّهِ مَا أَفْطَرْتُ بَعْدَكَ إِلَّا لَيْلًا , قَالَ:" مَنْ أَمَرَكَ أَنْ تُعَذِّبَ نَفْسَكَ؟" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ صُمْ شَهْرَ الصَّبْرِ رَمَضَانَ" قُلْتُ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَزِيدَنِي , فَقَالَ:" فَصُمْ يَوْمًا مِنَ الشَّهْرِ" قُلْتُ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَزِيدَنِي , قَالَ:" فَيَوْمَيْنِ مِنَ الشَّهْرِ" قُلْتُ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَزِيدَنِي , قَالَ:" وَمَا تَبْغِي عَنْ شَهْرِ الصَّبْرِ، وَيَوْمَيْنِ فِي الشَّهْرِ؟" قَالَ: قُلْتُ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَزِيدَنِي , قَالَ:" فَثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ" قَالَ: وَأَلْحَمَ عِنْدَ الثَّالِثَةِ، فَمَا كَادَ، قُلْتُ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَزِيدَنِي , قَالَ:" فَمِنْ الْحُرُمِ، وَأَفْطِرْ" .
مجیبہ اپنے والد یا چچا سے نقل کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں اپنے کسی کام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ تم کون ہو عرض کیا کیا آپ مجھے نہیں پہچانتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ تم ہو کون عرض کیا میں باہلی ہوں۔ جو گزشتہ سال بھی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس وقت جب تم آئے تھے تمہارا جسم تمہاری رنگت بہت عمدہ تھی اور اب جو حالت میں دیکھ رہا ہوں اس میں تمہیں کس چیز نے پہنچایا عرض کیا اللہ کی قسم آپ کے پاس سے جانے کے بعد صرف رات کے وقت ہی میں نے افطار کیا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا تمہیں اپنے آپ کو سزا دینے کا کس نے حکم دیا ہے ماہ صبر یعنی رمضان کے روزے رکھا کرو میں نے عرض کیا میں اپنے اندر طاقت محسوس کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ اس میں کچھ اضافہ کردیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر مہینے ایک روزہ رکھ لیا کرو میں نے عرض کیا میں اپنے اندر طاقت محسوس کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ اس میں کچھ اضافہ کردیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر مہینے دو روزے رکھ لیا کرو میں نے عرض کیا میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ آپ اس میں کچھ اضافہ کردیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر مہینے تین روزے رکھ لیا کرو اب یہاں پہنچ کر رک گئے میں نے پھر وہی عرض کیا پھر اشہر حرام میں روزے رکھا کرو پھر افطار بھی کیا کرو۔

حكم دارالسلام: حسن لغيره دون قوله: وهذا إسناد ضعيف لجهالة مجيبة