Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند احمد
تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ
0
684. حَدِيثُ صَخْرِ بْنِ عَيْلَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 18778
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ ، حَدَّثَنِي عُمُومَتِي ، عَنْ جَدِّهِمْ صَخْرِ بْنِ عَيْلَةَ أَنَّ قَوْمًا مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَرُّوا عَنْ أَرْضِهِمْ حِينَ جَاءَ الْإَِسْلَامُ، فَأَخَذْتُهَا، فَأَسْلَمُوا، فَخَاصَمُونِي فِيهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَدَّهَا عَلَيْهِمْ، وَقَالَ: " إِذَا أَسْلَمَ الرَّجُلُ، فَهُوَ أَحَقُّ بِأَرْضِهِ وَمَالِهِ" .
حضرت صخر بن عیلہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب اسلام آیا تو بنوسلیم کے کچھ لوگ اپنی جائیدادیں چھوڑ کر بھاگ گئے میں نے ان پر قبضہ کرلیا وہ لوگ مسلمان ہوگئے اور ان جائیدادوں کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میرے خلاف مقدمہ کردیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جائیدادیں انہیں واپس لوٹا دیں اور فرمایا جب کوئی شخص مسلمان ہوجائے تو اپنی زمین اور مال کا سب سے زیادہ حقدار وہی ہے۔

حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، فقد اختلف فيه على أبان بن عبدالله البجلي