مسند احمد
أَوَّلُ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ
0
639. حَدِيثُ مَعْنِ بْنِ يَزِيدَ السُّلَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 18275
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعِيدٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ ، عَنْ مَعْنِ بْنِ يَزِيدَ السُّلَمِيِّ ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَبِي وَجَدِّي، وَخَاصَمْتُ إِلَيْهِ، " فَأَفْلَجَنِي، وَخَطَبَ عَلَيَّ، فَأَنْكَحَنِي" .
حضرت معن بن یزید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر میں نے میرے والد اور دادا نے بیعت کی میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنا مقدمہ رکھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے حق میں فیصلہ کردیا اور میرے پیغام نکاح پر خطبہ پڑھ کر میرا نکاح کردیا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح