مسند احمد
مسنَد الشَّامِیِّینَ
0
488. تَمَام حَدِیثِ عَمرِو بنِ امَیَّةَ الضَّمرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
0
حدیث نمبر: 17249
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، أَنَّ أَبَاهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلَاةِ، فَطَرَحَ السِّكِّينَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ .
حضرت عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ایک مرتبہ دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بکری کے شانے کا گوشت نوچ کر کھا رہے ہیں، پھر نماز کے لئے بلایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری رکھ دی اور نیا وضو نہیں کیا۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 675، م: 355