Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند احمد
مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ
0
311. حَدِیث عمَرَ بنِ اَبِی سَلَمَةَ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
0
حدیث نمبر: 16332
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا غُلَامُ، سَمِّ اللَّهَ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ" فَلَمْ تَزَلْ تِلْكَ طُعْمَتِي بَعْدُ، وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ.
سیدنا عمر بن ابی سلمہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھانا لایا گیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ عمر اللہ کا نام لو دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ اس کے بعد ہمیشہ میرا کھانے کے وقت یہی معمول رہا۔ اس سے پہلے میرا ہاتھ برتن میں گھومتا رہتا تھا۔

حكم دارالسلام: إسناده صحيح، خ: 5376، م: 2022