مسند احمد
مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ
0
293. حَدِیث اَبِی سَرِیحَةَ الغِفَارِیِّ حذَیفَةَ بنِ اَسِید رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
0
حدیث نمبر: 16147
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ:" صَلُّوا عَلَى أَخٍ لَكُمْ مَاتَ بِغَيْرِ أَرْضِكُمْ"، قَالُوا: مَنْ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ:" صُحْمَةُ النَّجَاشِيُّ"، فَقَامُوا، فَصَلَّوْا عَلَيْهِ.
سیدنا حذیفہ بن اسید سے مروی ہے کہ ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نجاشی کی موت کی خبر دی اور فرمایا کہ اپنے بھائی کی نماز جنازہ پڑھو جو تمہارے علاقے میں فوت نہیں ہوا صحابہ نے پوچھا: یا رسول اللہ! وہ کون ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اصحمہ نجاشی۔
حكم دارالسلام: إسناده صحيح