مسند احمد
مسنَد المَكِّیِّینَ
0
246. حَدِيثُ سَوَادَةَ بْنِ الرَّبِيعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 15961
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُرَجَّى بْنُ رَجَاءٍ الْيَشْكُرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَلْمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَوَادَةَ بْنَ الرَّبِيعِ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلْتُهُ فَأَمَرَ لِي بِذَوْدٍ، ثُمَّ قَالَ لِي:" إِذَا رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِكَ، فَمُرْهُمْ فَلْيُحْسِنُوا غِذَاءَ رِبَاعِهِمْ، وَمُرْهُمْ فَلْيُقَلِّمُوا أَظْفَارَهُمْ، وَلَا يَعْبِطُوا بِهَا ضُرُوعَ مَوَاشِيهِمْ إِذَا حَلَبُوا".
سیدنا سوادہ بن ربیع سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کچھ تعاون کی درخواست کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک اونٹ دینے کا حکم دیا پھر مجھ سے فرمایا کہ جب تم لوٹ کر اپنے گھرجاؤ تو اپنے اہل خانہ کو حکم دینا کہ زمین کا عمدہ بیج رکھا کر یں اور ناخن کاٹا کر یں اور دودھ دوہتے وقت اپنے جانوروں کے تھن اپنے ناخنوں سے خون آلود نہ کیا کر یں۔
حكم دارالسلام: إسناده حسن