مسند احمد
مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ
0
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
0
حدیث نمبر: 15064
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ , أَنَّ شُرَحْبِيلَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ , حَتَّى نَزَلْنَا السُّقْيَا , فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: مَنْ يَسْقِينَا فِي أَسْقِيَتِنَا؟، قَالَ جَابِرٌ: فَخَرَجْتُ فِي فِئَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمَاءَ الَّذِي بِالْأُثَايَةِ , وَبَيْنَهُمَا قَرِيبٌ مِنْ ثَلَاثَةٍ وَعِشْرِينَ مِيلًا , فَسَقَيْنَا فِي أَسْقِيَتِنَا , حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ عَتَمَةٍ إِذَا رَجُلٌ يُنَازِعُهُ بَعِيرُهُ إِلَى الْحَوْضِ , فَقَالَ:" أَوْرِدْ؟" فَإِذَا هُوَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَأَوْرَدَ، ثُمَّ أَخَذْتُ بِزِمَامِ نَاقَتِهِ فَأَنَخْتُهَا ," فَقَامَ فَصَلَّى الْعَتَمَةَ , وَجَابِرٌ فِيمَا ذَكَرَ إِلَى جَنْبِهِ , ثُمَّ صَلَّى بَعْدَهَا ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَجْدَةً".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم لوگ حدیبیہ کے زمانے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آرہے تھے ہم نے پانی کی جگہ پر پڑاؤ کیا سیدنا معاذ بن جبل کہنے لگے کہ ہمارے مشکیزوں کو کون پانی سے بھر کر لائے گا یہ سن کر میں انصار کی ایک جماعت کے ساتھ نکلا یہاں تک کہ ہم لوگ مقام اثایہ میں پانی تک پہنچے ان دونوں جگہوں کے درمیان تقریبا ٦٣ میل کا فاصلہ تھا ہم نے اپنے مشکیزوں میں پانی بھرا اور جب نماز عشاء ہو چکی تو دیکھا کہ ایک آدمی اپنے اونٹ کو ہانکتا ہوا حوض کی طرف لے جارہا ہے دیکھا تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھاٹ پر پہنچے میں نے اونٹنی کی لگام پکڑ لی اور اسے بٹھادیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر نماز عشاء پڑھنے لگے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں کھڑا ہو گیا اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تیرہ رکعتیں پڑھیں۔
حكم دارالسلام: حديث صحيح، م- بنحوه-: 3010، وهذا إسناد ضعيف لضعف شرحبيل بن سعد الخطمي، وعلى ضعفه قد اختلف عليه فيه، وقد جاء عند جميع من خرجه أن الذى قال: من يسقينا ۔۔۔ ؟ھو النبي صلى الله عليه وسلم ولیس معاذ بن جبل، وھوالصواب