Note: Copy Text and paste to word file

صحيح البخاري
كتاب المحاربين
کتاب: ان کفار و مرتدوں کے احکام میں جو مسلمانوں سے لڑتے ہیں
32. بَابُ الْبِكْرَانِ يُجْلَدَانِ وَيُنْفَيَانِ:
باب: غیرشادی شدہ مرد و عورت کو کوڑے مارے جائیں اور ملک بدر کیا جائے۔
حدیث نمبر: 6832
قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَرَّبَ، ثُمَّ لَمْ تَزَلْ تِلْكَ السُّنَّةَ.
ابن شہاب نے بیان کیا کہ مجھے عروہ بن زبیر نے خبر دی کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جلا وطن کیا تھا پھر یہی طریقہ قائم ہو گیا۔
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6832 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6832  
حدیث حاشیہ:
ان احادیث سے حنفیہ کا مذہب رد ہوتا ہے جو ان کے لیے جلاوطنی کی سزائیں مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قرآن میں صرف سو کوڑے مذکور ہیں۔
ہم کہتے ہیں کہ جن سے تم کو قرآن مجید پہنچا ان ہی نے زانی کو جلاوطن کیا اور حدیث بھی قرآن کی طرح واجب العمل ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6832