Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح البخاري
كِتَاب الْأَدَبِ
کتاب: اخلاق کے بیان میں
90. بَابُ مَا يَجُوزُ مِنَ الشِّعْرِ وَالرَّجَزِ وَالْحُدَاءِ وَمَا يُكْرَهُ مِنْهُ:
باب: شعر، رجز اور حدی خوانی کا جائز ہونا۔
حدیث نمبر: 6146
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، سَمِعْتُ جُنْدَبًا، يَقُولُ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي إِذْ أَصَابَهُ حَجَرٌ فَعَثَرَ فَدَمِيَتْ إِصْبَعُهُ فَقَالَ:" هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبَعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے اسود بن قیس نے، انہوں نے کہا کہ میں نے جندب بن عبداللہ بجلی سے سنا، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چل رہے تھے کہ آپ کو پتھر سے ٹھوکر لگی اور آپ گر پڑے، اس سے آپ کی انگلی سے خون بہنے لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ شعر پڑھا تو تو اک انگلی ہے اور کیا ہے جو زخمی ہو گئی ... کیا ہوا اگر راہ مولیٰ میں تو زخمی ہو گئی۔

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 6146 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 6146  
حدیث حاشیہ:
یہ کلام رجز ہے شعر نہیں آپ نے خود کوئی شعر نہیں بنایا۔
ہاں دوسرے شاعروں کے عمدہ شعر کبھی آپ نے پڑھے ہیں۔
صدق اللہ تعالیٰ ﴿وَمَا عَلَّمْنَاهُ الشِّعْرَ وَمَا يَنْبَغِي لَهُ﴾
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6146   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:6146  
حدیث حاشیہ:
یہ شعر نہیں بلکہ ایک رجز یہ کلام ہے جو اتفاق سے ہم وزن ہو گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کوئی شعر نہیں بنایا کیونکہ شعر بنانے میں غوروفکر اور تکلف ہوتا ہے، ایسا کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شایان شان نہیں، البتہ بعض اوقات آپ سے شعراء کا کلام پڑھنا مروی ہے جیسا کہ آپ نے لبید کا یہ شعر پڑھا تھا:
(ألا كل شئيء ما خلا الله باطل)
خبردار! اللہ کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
شاعر کا یہ شعر بہت عمدہ اور سچائی پر مبنی ہے جیسا کہ اگلی حدیث میں ہے۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6146