Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مشكوة المصابيح
كتاب المناقب
كتاب المناقب
انصار جان کی قربانی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے ہاں باعزت
حدیث نمبر: 6264
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ مَا نَعْلَمُ حَيًّا مِنْ أَحْيَاءِ الْعَر بِ أَكْثَرَ شَهِيدًا أَعَزَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ. قَالَ: وَقَالَ أَنَسٌ: قُتِلَ مِنْهُمْ يَوْمَ أُحُدٍ سَبْعُونَ وَيَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ سَبْعُونَ وَيَوْمَ الْيَمَامَةِ عَلَى عَهْدِ أَبِي بَكْرٍ سَبْعُونَ. رَوَاهُ البُخَارِيّ
قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم قبائل عرب میں سے کوئی ایسا قبیلہ نہیں جانتے جس کے شہداء کی تعداد انصار سے زیادہ ہو، روز قیامت سب سے زیادہ معزز قبیلہ انصار کا قبیلہ ہو گا۔ راوی بیان کرتے ہیں، انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: غزوۂ احد میں ان کے ستر آدمی شہید ہوئے، بئرمعونہ کے واقعہ میں ستر شہید ہوئے، اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد میں یمامہ کی لڑائی میں ستر شہید ہوئے۔ رواہ البخاری۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (4078)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح