مشكوة المصابيح
كتاب المناقب
كتاب المناقب
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے پیار
حدیث نمبر: 6178
عَن عقبةَ بن الْحَارِث قَالَ: صَلَّى أَبُو بَكْرٍ الْعَصْرَ ثُمَّ خَرَجَ يَمْشِي وَمَعَهُ عَلِيٌّ فَرَأَى الْحَسَنَ يَلْعَبُ مَعَ الصِّبْيَانِ فَحَمَلَهُ عَلَى عَاتِقِهِ. وَقَالَ: بِأَبِي شَبِيهٌ بِالنَّبِيِّ لَيْسَ شَبِيهًا بِعَلِيٍّ وَعَلِيٌّ يَضْحَكُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ
عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نماز عصر پڑھی، پھر باہر نکلے تو علی رضی اللہ عنہ بھی ان کے ساتھ چل رہے تھے، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حسن رضی اللہ عنہ کو بچوں کے ساتھ کھیلتا ہوا دیکھا تو انہیں اپنے کندھے پر اٹھا لیا، اور فرمایا: میرے والد قربان ہوں، اس کی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشابہت ہے، علی رضی اللہ عنہ سے مشابہت نہیں، (یہ بات سن کر) علی رضی اللہ عنہ مسکرا دیئے۔ رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3750)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح