مشكوة المصابيح
كتاب المناقب
كتاب المناقب
حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کا غزوہ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کرنا
حدیث نمبر: 6109
وَعَن قيس بن حازِم قَالَ: رَأَيْتُ يَدَ طَلْحَةَ شَلَّاءَ وَقَى بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ. رَوَاهُ البُخَارِيّ
قیس بن ابی حازم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے طلحہ رضی اللہ عنہ کا ہاتھ شل دیکھا جس کے ساتھ انہوں نے غزوۂ احد میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (دشمن کے وار سے) بچایا تھا۔ رواہ البخاری۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (4063)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح