مشكوة المصابيح
كتاب الفضائل والشمائل
كتاب الفضائل والشمائل
بائیں ہاتھ سے کھانے پر اصرار کرنے والے کو فوری سزا
حدیث نمبر: 5904
وَعَن سَلمَة بن الْأَكْوَع أَنَّ رَجُلًا أَكَلَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَمَالِهِ فَقَالَ: «كُلْ بِيَمِينِكَ» قَالَ: لاأستطيع. قَالَ «لَا اسْتَطَعْتَ» . مَا مَنَعَهُ إِلَّا الْكِبْرُ قا ل: فَمَا رَفعهَا إِلَى فِيهِ. رَوَاهُ مُسلم
سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بائیں ہاتھ سے کھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔ “ اس نے کہا: میں طاقت نہیں رکھتا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تو استطاعت ن�� رکھے۔ “ اس شخص کو تکبر ہی نے روکا تھا، راوی بیان کرتے ہیں، وہ پھر اس (دائیں ہاتھ) کو اپنے منہ تک نہیں اٹھا سکتا تھا۔ رواہ مسلم۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (107/ 2021)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح