مشكوة المصابيح
كتاب الفضائل والشمائل
كتاب الفضائل والشمائل
تیز آندھی پر آپ صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمانا
حدیث نمبر: 5900
وَعَن جَابر قا ل: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ فَلَمَّا كَانَ قُرْبَ الْمَدِينَةِ هَاجَتْ رِيحٌ تَكَادُ أَنْ تَدْفِنَ الرَّاكِبَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بُعِثَتْ هَذِهِ الرِّيحُ لِمَوْتِ مُنَافِقٍ» . فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ فَإِذَا عَظِيمٌ مِنَ الْمُنَافِقين قد مَاتَ. رَوَاهُ مُسلم
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر سے واپس تشریف لائے، جب آ پ مدینہ کے قریب پہنچے تو ایسی تند ہوا چلی، قریب تھا کہ وہ سوار کو چھپا دیتی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ہوا کسی منافق کی موت کے وقت چلائی گئی ہے۔ “ آپ مدینہ پہنچے تو منافقوں کا ایک بڑا آدمی فوت ہو چکا تھا۔ رواہ مسلم۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (15/ 2782)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح