مشكوة المصابيح
كتاب الفضائل والشمائل
كتاب الفضائل والشمائل
زیادہ بہادر وہی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب جنگ کرے
حدیث نمبر: 5890
وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا قَالَ الْبَرَاءُ كُنَّا وَاللَّهِ إِذَا احْمَرَّ الْبَأْسُ نَتَّقِي بِهِ وَإِنَّ الشُّجَاعَ مِنَّا لَلَّذِي يُحَاذِيهِ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم
اور صحیح بخاری میں اسی کے ہم معنی ہے۔ اور صحیحین کی روایت میں ہے، براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! جب لڑائی شدت اختیار کر جاتی تو ہم آپ کے ذریعے بچاؤ کرتے تھے اور ہم میں سے سب سے زیادہ شجاع وہ تھا جو (میدانِ جنگ میں) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے برابر رہتا۔ متفق علیہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (لم أجده) و مسلم (1776/79)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه