مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق
كتاب الرقاق
ساٹھ سال کے بعد کوئی عذر قبول نہیں
حدیث نمبر: 5292
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُنَادِي مُنَادٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أَيْنَ أَبْنَاءُ السِتِّينَ؟ وَهُوَ الْعُمُرُ الَّذِي قَالَ اللَّهُ تَعَالَى [أَوَلَمْ نُعَمِّرْكُمْ مَا يَتَذَكَّرُ فِيهِ مَن تذكَّرَ وجاءكُم النذير] رَوَاهُ الْبَيْهَقِيّ فِي شعب الْإِيمَان
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روز قیامت منادی کرنے والا منادی کرے گا: ساٹھ سالے کہاں ہیں؟“ اور یہ (ساٹھ سال) وہ عمر ہے جو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”کیا ہم نے تمہیں عمر عطا نہیں کی تھی، جس نے نصیحت پکڑنی تھی وہ نصیحت پکڑتا، اور تمہارے پاس آگاہ کرنے والے بھی آئے۔ “ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه البيھقي في شعب الإيمان (10254، نسخة محققة: 9773)
٭ فيه إبراهيم بن الفضل المخزومي: متروک و أبو بکر بن أبي دارم: کذاب و لکنه توبع، انظر المعجم الکبير للطبراني (11/ 177. 178 ح 11415)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف جدًا