مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق
كتاب الرقاق
انسان کو ان چیزوں کے علاوہ کسی اور چیز کی ضرورت نہیں
حدیث نمبر: 5186
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَيْسَ لِابْنِ آدَمَ حَقٌّ فِي سِوَى هَذِهِ الْخِصَالِ: بَيْتٌ يَسْكُنُهُ وَثَوْبٌ يُوَارِي بِهِ عَوْرَتَهُ وجلف الْخبز وَالْمَاء. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”انسان کو ان تین چیزوں، رہائش کے لیے گھر، ستر ڈھانپنے کے لیے کپڑے اور روٹی پانی کے سوا کسی چیز کا حق نہیں۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (2341 وقال: صحيح)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن